• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 4 کروڑ ڈالر کی نقد تازہ امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئیتازترین

May 12, 2023

کابل(شِنہوا)جنگ زدہ افغانستان میں انسانی امداد کے طور پر 4 کروڑ ڈالر کی نقد رقم کی تازہ کھیپ پہنچ گئی ہے۔

یہ بات جمعرات کو ملک کے مرکزی بینک، دا افغانستان بینک کے ایک بیان میں کہی گئی۔

 ملک کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدام کے طور پر اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ رقم کابل میں ایک نجی کمرشل بینک میں جمع کرائی گئی ہے۔

افغانستان کو گزشتہ 18مہینوں کے دوران 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم موصول ہوئی ہے جو کہ بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر نقد رقم کے بحران سے دوچار ملک کی معاشی تباہی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔