• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی حقوق پر چین کے منظر نامے کے حوالے سے تھنک ٹینکس کی رپورٹ جاریتازترین

December 05, 2022

بیجنگ (شِنہوا) انسانی حقوق کے حوالے  سے دور حاضر میں چینی منظر نامے کا جائزہ لینے والی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے تحت نیو چائنہ ریسرچ کی جانب سے پیر کو مشترکہ طور پر جاری کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے  انسانی حقوق کے بارے میں ملک  کے اندر اس کے اپنے علمی نکتہ نظر اور نظریاتی معنوں  میں حقیقی حالات پر مبنی منظر نامہ میں مسلسل اورعملی طور پر بہتر ی آئی ہے۔ 

اس رپورٹ میں قناعت کی زندگی بارے  چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے لیے دلائل کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں  انسانی حقوق کے بارے میں دور حاضر کا  ایک چینی نکتہ نظر تشکیل دیا گیا ہے جس میں لوگوں کی مرکزیت  ، ترقی بطور  قوت محرکہ اور قناعت کی زندگی کو ہدف  قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کے تحفظ کا مطلب زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات ہیں۔  علاوہ ازیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے  کہ اس ملک نے قدم بہ قدم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو غربت سے نکال کر زندگی گزارنے کے قابل بنایا ہے اور انہیں  تمام پہلوؤں میں معتدل خوشحالی سے اعتدال پسند خوشحالی تک پہنچایا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین مشترکہ خوشحالی کی اعلیٰ منزل کی جانب اس سفر کا آغاز کرتے ہوئےدنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کے لیے ایک  خوشگوار اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ چین کے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے حوالے سے نئے خیالات، اقدامات اور طرز عمل باقی ماندہ  دنیا کے لیے خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لیے بھی متاثر کن ثابت ہو سکتے ہیں۔