• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیامیں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئیتازترین

March 11, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کی ناٹونا ریجنسی میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے  کی ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مٹی کے تودے سے 36 لاشیں نکالی ہیں جبکہ 18 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے پیر کی دوپہر کو گرے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر تین دیہات تودوں تلے دب گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے۔

انڈونیشیا کو عام طور پر بارش کے موسم کے دوران شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسی متعدد ہائیڈرو موسمیاتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا  ہے۔