• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا،آسیان سربراہ کانفرنس کا 42 ویں اجلاس شروع ہوگیاتازترین

May 10, 2023

لا بواں باجو ، انڈونیشیا (شِںہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 42 واں سربراہ اجلاس انڈونیشیا کے مشرقی قصبے لابوان باجو میں شروع ہوگیا ۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے آسیان اتحاد اور علاقائی اتحاد پر زور دیا تاکہ علاقائی امن اور ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ساتھ آسیان امن و ترقی لانے میں مرکزی کردار ادا کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آسیان کو اپنے معاشی انضمام اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے نفاذ سمیت جامع تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ صحت، خوراک اور توانائی ڈھانچہ مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام برقراررکھنا ہوگا۔

توقع ہے کہ سربراہی اجلاس میں مشرقی تیمور کو مکمل رکنیت بارے ایک لا ئحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

آسیان نے گزشتہ نومبر میں مشرقی تیمور کو تنظیم کا 11 واں رکن بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

مشرقی تیمور کے وزیر اعظم تور متان روآک سربراہی اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے صدر ویدودو کے افتتاحی خطاب کے بعد تقریر کی۔

اس میں آسیان برداری کے قیام میں اتحاد کے مضبوط احساس کو باہمی طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا اور آسیان رکنیت کے لئے اپنے ملک کی کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

رواں سال انڈونیشیا میں منعقدہ آسیان سربراہی اجلاس کا موضوع "آسیان امور، ترقی کا مرکز " ہے۔ انڈونیشیا نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنظیم علاقائی اور عالمی ترقی کا مرکز رہے گی اور آسیان کو طویل مدت میں تیزی سے بڑھتا ہوا، جامع اور پائیدار اقتصادی خطہ بنانے پر توجہ دے گی۔