جکارتہ (شِنہوا) ملک کی آفات ایجنسی کے اعلی حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے جبکہ 14 بدستور لاپتہ ہیں۔
مغربی جاوا میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے علاقے سیان جور میں دیہاتی تباہ شدہ مکان کے قریب سے گزررہے ہیں۔(شِنہوا)
قومی آفات انتظامات و تخفیف ایجنسی کے نائب برائے ہنگامی ردعمل فجر سیتیاوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کو تلاش کے دوران مزید 8 لاشیں ملیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے۔
سیتیاوان نے بتایا کہ سب سے زیادہ علاقوں میں سے ایک ضلع سیان جور میں 7 ہزار 729 افراد زخمی ہوئے، 58 ہزار 49 گھر تباہ ہوئے اور 73 ہزار 693 افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔
انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے علاقے سیان جور میں ایک دیہاتی تباہ شدہ مکان کے سامنے مو جود ہے۔(شِنہوا)
صوبہ مغربی جاوا کے تلاش و امدادی دفتر کے ترجمان جوشوا بنجارناہور نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بارش سے زلزلہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کے کام میں خلل پڑا ہے۔
موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے کے مطابق ضلع سیان جور میں اگلے 3 روز کے دوران بارش متوقع ہے۔