جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران تھکاوٹ اوردیگرطبی وجوہات کے باعث مرنے والے انتخابی عملے کے ارکان کی تعداد 84 ہو گئی ہے۔
وزیرصحت بوڈی گناڈی صادقین نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ بدھ اور اتوار کےدرمیان کے یہ اعداد و شمار جنرل الیکشن کمیشن اور الیکشن سپروائزری ایجنسی سے حاصل کیے ہیں۔
انڈونیشیا میں گزشتہ بدھ کو ایک ہی روز صدارتی اورپارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔
صادقین نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں پول ورکرز کی اموات کا تناسب 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں 74 فیصد کم رہا، 2019 میں انتخابی عملے کے سینکڑوں ارکان ہلاک ہوئے تھے۔