جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا میں 103 غیر ملکیوں کو سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سیاحتی جزیرے بالی کے ایک ولا سے گرفتارکرلیاگیا۔ امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل سلمے کریم نے بتایا کہ ان افراد پر بالی سے کام کرتے ہوئے اپنے ممالک میں سائبر کرائمز میں ملوث ہونے کاشبہ ہے۔ گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 91 مرد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ان کے رہائشی اجازت ناموں سے متعلق مسائل کے ساتھ سائبر فراڈ، کراس بارڈر سکمنگ اور آن لائن جوئے میں ملوث ہونےکے شواہد سامنے آئے ہیں۔
کارروائی کے دوران، پولیس نے ان کے قبضے سے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سینکڑوں موبائل فونز اور سافٹ ویئرآلات برآمد کیے ہیں۔