• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا ، ٹھنڈے لاوے کے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی 17 افراد لاپتہتازترین

May 14, 2024

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں ٹھنڈے لاوے کے سیلاب سے 52 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ جبکہ متعدد مکانات،عمارتیں اورسرکاری تنصیبات  تباہ ہوگئی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ادارے کے بحالی و تعمیر نو یونٹ کے سربراہ الہام وہاب نے منگل کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری پہنچنے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

الہام وہاب نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ابتک 52 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد میں ردوبدل ہوتا رہے گا کیوں کہ لوگوں کی جانب سے  اپنے لاپتہ خاندان کے افراد کے بارے میں اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہاب نے بتایا کہ  ہنگامی امدادی کوششوں کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔