جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی صوبےسماٹرا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی ہے۔
ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ آفات سے کم از کم 39 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایجنسی مقامی حکام کے ساتھ مل کر بحالی کی سرگرمیوں سمیت متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
گزشتہ جمعرات کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے صوبے کو متاثر کیا، جس کے باعث ہزاروں گھر اور عوامی سہولیات متاثر ہوئیں اور بجلی منقطع ہوگئی جبکہ ہنگامی حالت نمٹنے کے لیے صوبے کی انتظامیہ نے دو ہفتوں کے لیے ہنگامی ردعمل کا انتباہ جاری کیا۔