• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے متعدد مکان اور عمارتیں تباہتازترین

January 10, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں 7.5 شدت کے زلزلے کے باعث کئی مکان اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ملک کی موسمیات ، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی کے زلزلہ و سونامی کے  مٹیگیشن  ڈویژن کے سربراہ  داریانو نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ایجنسی نے منگل کے اوائل میں آنیوالے زلزلے کی شدت 7.9 بتائی تھی جسے بعد ازاں 7.5 کر دیا گیا۔

زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ضلع کیپولوان تانیمبر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ ڈونی بی لیان نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے کئی مکان اور عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے کچھ میں دراڑیں پڑ گئیں اور کچھ منہدم ہو گئی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے اثرات کا درست طور پر پتا لگانے کیلئے ایک جائزہ لیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک رہائشیوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ضلع میں 2 ہزار سے زائد افراد نے ساحلی علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

لیان نے بتایا کہ ہم نے سونامی کی پیشگوئی پر کئی بار مشقیں کی ہیں چنانچہ جب زلزلہ آیا تو رہائشی ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر اونچی جگہوں کی جانب منتقل ہو گئے۔