بالی(شِنہوا)انڈونیشیا کے تیگلالانگ گاں میں روایتی تہوار نگیری بیگ منعقد کیا گیا ۔ اس تہوار میں بچے اور بڑے مختلف سجاوٹ سے خود کو ڈھانپتے ہیں اور گاں کے اردگرد جلوس کی شکل میں چکر لگاتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ چھال یا کجھور سے بنی پنجور سجاوٹ لیکر چلتے ہیں۔نگیری بیگ کا مطلب انسانی جسم اور کائنات سے برے کرداروں کو بے اثر کرنا ہے۔تیگالانگ گاں میں خود کو رنگنے کی یہ رسم رہائشیوں کے لئے بہت معنی خیز ہے جس کا مقصد انسانوں اور کائنات کے درمیان تعلقات میں توازن میں تعاون قائم کرنا ہے۔