• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، 3 لاپتہتازترین

September 28, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیاکے صوبہ کالیمانتان میں روایتی انداز میں سونا نکالنے کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 کان کن ہلاک اور 3 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی سرچ اینڈریسکیو دفتر کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ امری زونا کرنیاوان نے منگل کے روز بتایاکہ صوبہ کے ضلع کوٹابارو میں واقع کان میں نصف شب کے وقت پیش آنیوالے حادثے میں 6 کان کن بچ گئے ہیں۔

انہوں نے فون پرشِنہوا کو بتایا کہ 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 دیگر لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش و بچاؤ کیلئے کارروائی جاری ہے جس میں دفتر کے اہلکار ، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ و تخفیف ایجنسی ، فوجی اہلکار اور علاقے کی مقامی کمیونٹی شریک ہے۔