• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک،متعدد لاپتہتازترین

March 06, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے ریاؤ جزائر میں مٹی کے تودے گرنےکے نتیجے میں کم سےکم 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے پیر کو  ایک بیان میں کہا کہ صوبے کی ناٹونا ریجنسی میں موسلادھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنےسے یہ قدرتی آفت پیش آئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اورمٹیگیشن ایجنسی کے ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ جنیناہ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

جنیناہ نے کہا کہ خراب موسمی حالات اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ناقص رسائی سے  امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آئی۔

 نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے ٹیلی فون پر شِنہوا کو بتایا کہ تباہی کے ردعمل میں ناٹونا ریجنسی میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس نے جائے وقوعہ پر ایک مشترکہ امدادی ٹیم تعینات کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم فوجیوں، پولیس افسران، فائر فائٹرز اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

لطیف نے کہا کہ ٹیم اب جہاز کے ذریعے جائے وقوعہ کی طرف جا رہی ہے لیکن ناموافق موسمی حالات اور بڑی لہروں سے جائے وقوعہ تک ان کی رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔