جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی کے ساحل پر واقع سیاؤ جزیرے پر کارنجتانگ آتش فشاں پیر کی صبح پھٹ پڑا جس پر حکام نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
ملک کی جیولوجیکل ایجنسی کے سربراہ سوگینگ موجیانتو نے ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں دو فعال سمٹ کریٹرز پر مشتمل ہے جس نے جنوب مشرق میں 2 کلومیٹر تک گرم لاوا اُگلا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ قریبی رہائشی اور سیاح لاوا کے بہاؤ اور گرم بادلوں کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے کریٹرز کے 2.5 سے3.5 کلومیٹر کے دائرے میں سرگرمیوں سے گریز کریں۔