• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں جکارتہ-بانڈونگ تیزرفتار ریلوے، چینی انجینئرنگ کا شاہکارتازترین

September 06, 2023

جکارتہ (شِنہوا) جکارتہ۔بانڈونگ تیز رفتارریلوے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انڈونیشیا ۔ چین عملی تعاون کے تحت اس علمبردار منصوبے میں ریلوے ٹریک کی لمبائی 142 کلومیٹر ہے جس پر ٹرین کی زیادہ سے زیادہ حد رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

تیز رفتار ریلوے پر 7 ارب امریکی ڈالرزسے زائد لاگت آئی ہے اور اس کی تعمیر میں چینی کمپنیوں کی برسوں کی کوششیں اور تجربہ شامل ہے۔

یہ ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مغربی صوبہ جاوا کے صدرمقام بانڈونگ کو جوڑتی ہے جس سے سفر  کا دورانیہ کم ہوکر صرف 40 منٹ رہ گیا ہے۔ مقامی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملک کی عوامی نقل و حمل میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

 

انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بانڈونگ میں ایک ٹرین اسٹیشن کے نزدیک  جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کی ٹرینیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِںہوا)

انڈونیشیا ، جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے آزمائش اور شمولیت کے مرحلے دوران عملہ جامع جانچ پڑتال کے لئے تصاویر اور ویڈیو بنارہا ہے۔(شِںہوا)

انڈونیشیا ، بانڈونگ میں تیگالور اسٹیشن کے نزدیک جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے ٹرین کی جامع جانچ کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا ، بانڈونگ میں جکارتہ ۔ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے ولینی سب اسٹیشن پر بجلی کی ترسیل سے قبل چائنہ ریلوے الیکٹریفیکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تکنیکی ماہرین سامان کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ (شِںہوا)