جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا انتارا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے عملے کے چار ارکان، ایک ڈرائیور، ایک اسسٹنٹ ڈرائیور، ایک اسٹیورڈ اور ایک سیکورٹی افسر شامل ہیں۔ دونوں ٹرینوں کے 478 مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔
کیسالینگکاجنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر اکمد ہناپی نے صحافیوں کو بتایا کہ 21 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور چھ دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔
انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی(کے این کے ٹی) کے سربراہ سوئرجانتوتجاح جونو نے بتایا کہ کمیٹی ملک کی سرکاری ریلوے کمپنی پی ٹی کائی کے ساتھ اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرے گی۔