جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا میں چینی لالٹین میلہ منانے کے لئے مختلف اشکال کی دلکش لالٹینیں شہروں میں سجی نظر آئیں جبکہ ڈریگن رقص سمیت مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چینی قمری کیلنڈر کے ابتدائی ماہ کے 15 ویں دن لالٹین میلہ رواں سال 5 فروری کو منایا گیا۔اس میلے میں خاندانوں کے دوبارہ ملنے، دعوتوں، لائٹ شوز اور مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بیکاسی کے ہوگ لے کیونگ میں لالٹین میلہ 2023 کے جشن کے دوران لوگ ڈریگن رقص پرفارم کررہے ہیں۔(شِنہوا)
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بوگر میں لالٹین میلہ 2023 کے جشن کی ثقافتی تقریب کے دوران شرکت سے قبل ایک بچہ شیر رقص کا ماسک پہن رہا ہے۔(شِنہوا)
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بوگر میں لالٹین میلہ کے جشن کے دوران لوگ ڈریگن رقص پرفارم کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، جکارتہ کے کیلاپا گاڈنگ میں اولڈ شنگھائی سیڈا یو سٹی میں لوگ چینی افسانوی جانوروں کے لباس پہنے سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ (شِنہوا)