جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا کے پانیوں میں اناک کراکاٹاؤ آتش فشاں منگل کی صبح پھٹ پڑا، جس سے آتش فشاں راکھ کا بادل تقریباً 1 کلومیٹر بلندی تک پھیل گیا ہے۔
آتش فشاں کے آبزرویشن پوسٹ آفیسراینگی نوریو ساپوترو نے بتایا کہ آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 29 منٹ پر پھٹا جو 130 سیکنڈ تک راکھ اگلتا رہا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سرمئی سے سیاہ رنگ کی راکھ کا رخ شمال کی طرف ہے۔