جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں امدادی کارکن مشرقی صوبے ہائی لینڈ پاپوا کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ جمعہ کو گرکر تباہ ہونے والے ایک چھوٹے طیارے سے متاثرین کی چھ لاشیں منگل کو نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
جیا پورہ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ماری نس اوہویرات نے شِنہوا کو بتایا کہ طیارہ مکمل طور پر جل گیا ہے جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال تمام متاثرین کو ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے وامینا قصبے کے ہوائی اڈے پر لے جا رہے ہیں جنہیں شناخت کے لیے صوبے کے دارالحکومت جیا پورہ منتقل کیا جائے گا۔