• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ٹریفک حادثہ ، 11 افراد ہلاک ، 19 زخمیتازترین

September 01, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے قصبہ بیکاسی میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

جکارتہ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر سینئر کمشنر لطیف عثمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک پرائمری سکول کےقریب سڑک پر پیش آیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک ٹرک بے قابو ہو کر بس سٹاپ سے ٹکرانے کے بعد سٹاپ کے قریب واقع بیس ٹرانسیور اسٹیشن کے کھمبے سے ٹکرا گیا، ٹکر کے باعث کھمبہ ایک کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر جا گرا۔ پرائمری سکول کے طلباء چھٹی کے بعد بس سٹاپ پرجمع ہو رہے تھے۔

بیکاسی کے پولیس چیف کمشنر صلاح الدین نے بتایا کہ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 19دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سرچ اینڈ ریسکیو آفس جکارتہ کے ترجمان راملی پراسیتیو نے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو قریبی 2 ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔