• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی پبلشرز کی شرکتتازترین

September 26, 2024

جکارتہ(شِنہوا)جکارتہ میں 25 سے 29 ستمبر تک منعقد ہونے والےبین الاقوامی کتاب میلے (آئی آئی بی ایف) میں چینی پبلشرز کے ایک وفد نے  پریمیم چینی کتابوں کی 700 سے زائد جلدوں کی نمائش کی۔

چائنا نیشنل سائنس ٹیک انفارمیشن امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام  اس مجموعے میں 400 سے زائد اقسام کی کتابیں شامل ہیں جن میں روایتی چینی ثقافت، مینڈارن لرننگ، لٹریچر، سوشل سائنسز، بچوں کی کتابیں اور روایتی چینی ادویات جیسےموضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

وفد نے ایک ڈیجیٹل ریڈنگ سٹینڈ قائم کیا جس میں چین کی تاریخ، ثقافت، معاشیات اور ماحولیات جیسے شعبوں میں پیش رفت کو دکھایا گیا۔ سٹینڈ کے انٹرایکٹو فوٹو فیچر نے  شرکا کو اپنے ان یادگار لمحات کی تصاویر بنانے کی  سہولت فراہم کی۔

اس تقریب کی ایک خاص بات چین کے پبلشر ہائر ایجوکیشن پریس اور انڈونیشیا کے پی ٹی لیگیسی اتاما کریسینڈو کے درمیان دستخط کی تقریب تھی ، جس نے  پرائمری سکولوں کے لئے چینی زبان کا تجربہ کرنا (بین الاقوامی ورژن) کے لئے انڈونیشیائی زبان کے حقوق حاصل کیے۔ ابتدائی تعلیم کے غیر ملکی  طالب علموں کے لئے ڈیزائن کی گئی یہ جامع سیریز اس سال کے آخر میں انڈونیشیا میں شائع کی جائے گی۔