• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا، فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو گئیتازترین

October 06, 2022

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں فٹ بال میچ کے بعد بھگدڑ مچنے سے مجموعی طور پر 131 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے اس سے قبل بتایا تھا  کہ منگل تک اس سانحے میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 125 رہی۔ اریما ملنگ فٹ بال کلب کے حامیوں نے  دعویٰ کیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

قومی پولیس کے ترجمان ڈیڈی پراسیتیو نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے متاثرین کی شناخت بارے اپنے یونٹ (ڈی وی آئی ) ، مقامی صحت کی ایجنسی اور ہسپتالوں سے مزید تصدیق کی ہے۔

پراسیتیونے کہا کہ کچھ متاثرین کو بظاہر ہسپتالوں میں نہیں لایا گیا جبکہ افسران نے صرف ان لوگوں کی شناخت کی ہے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

انڈونیشیا کے ایک لیگ میچ میں اریما ملنگ کلب کی پرسیبایا سورابایا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہفتہ کی رات دیر گئے ملنگ شہر میں واقع کنجوروہان سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو بدھ کو حکمت عملی بنانے کے بعد دورے کے لیے ملنگ پہنچے، جو کہ کسی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین سانحات میں سے ایک بن چکا ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنائی ہے۔