جکارتہ (شِںہوا) انڈونیشیا کے وسطی صوبہ جاوا کے دارالحکومت سی مارنگ شہرمیں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
ژینگ ہی نے 28 برس کے بحری سفر میں ایک بڑے بیڑے کی قیادت کرتے ہوئے کئی بار انڈونیشیا اور جاوا جزیرے کا دورہ کیا اور مختلف طریقوں سے مقامی لوگوں کے ساتھ معاشی تبادلے کئے۔
ژینگ ہی کے سفر اور سی مارنگ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں نے دونوں ممالک کے درمیان قدیم معیشت اور جدید اقتصادی تعاون دونوں پر مثبت اثرات مرتب کئے۔
سی مارنگ شہر کا ژینگ ہی اور چین کے ساتھ گہرا تاریخی رشتہ ہے ۔ سی مارنگ شہر کا چینی نام "سان باؤ لانگ" ہے جو "سان باؤ" ژینگ ہی کا اصل نام ہے۔
ژینگ ہی کی یاد میں مقامی افراد نے جاوا میں پہلی بار اترنے والی جگہ کو "سی مارنگ " کا نام دیا۔
سیم پو کانگ اور تائی کاک سی دونوں ہی ژینگ ہی کی یادگاریں ہیں جو سارا سال آباد رہتی ہیں، یہ انڈونیشیا اور بیرون ملک سے متعدد سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کرتی ہے جو ژینگ ہی کا احترام کرتے اور ان کی یاد مناتے ہیں۔
انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے شہر سی مارنگ کے توگو موڈا میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں لوگ ڈریگن اور شیر رقص کررہے ہیں ۔(شِںہوا)
انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے سی مارنگ کے توگو موڈا میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں شریک ایک شخص نے چہرے تبدیل کرنے والا میک اپ کررکھا ہے۔ (شِںہوا)
انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے سی مارنگ کے توگو موڈا میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں شریک ایک شخص نے چہرے تبدیل کرنے والا میک اپ کررکھا ہے۔ (شِںہوا)
انڈونیشیا کے صوبہ وسطی جاوا کے سیم پو کانگ مندر میں چینی منگ عہد کے ملاح ژینگ ہی کی سی مارنگ آمد کی 618 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں لوگ شریک ہیں۔(شِںہوا)