• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا چین کے شہروں سے بالی کے لئے مزید پروازوں کا خواہش مندتازترین

January 25, 2023

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کر نے کے ساتھ  چین کے شہروں سے اپنے  تفر یحی  جزیرے بالی کے لئے مزید براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاحت اور تخلیقی معیشت سانڈیگا اونو نے کہا کہ انڈونیشیا نے رواں سال چین سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر رکھا ہے۔

گزشتہ اتوار وبائی مرض کے آغاز کے بعد چین سے بالی کے لئے پہلی براہ راست پرواز پہنچی تھی۔

اس خصوصی پرواز کے ذریعے چین کے جنوبی شہر شین ژین سے 210 چینی سیاح نوروغ رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تھے۔

انڈونیشیا کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں تقریباً 20 لاکھ 70 ہزار چینی سیا حوں نے اس جز یرے کا دورہ کیا تھا۔