• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا، چاندی سے بنی مشہور دستکاریوں کی ایک جھلکتازترین

February 19, 2023

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں زیورات کی دکان پر عملے کے ایک رکن نے چاندی کے زیو رات تھام رکھے ہیں۔(شِنہوا)

یوگیا کارتا، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا میں یوگیاکارتا کا ذیلی ضلع کوٹاگیڈے کئی برسوں سے چاندی کے زیورات کے مرکز کی حیثیت سے مشہور ہے۔

چاندی کے لوازمات اور زیورات سے بھرے دستکاری اسٹورز اس علاقے میں چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔

انتہائی مکمل فلیگری تکنیک کی مدد سے  مقامی کاریگر مختلف اقسام کی چاندی کی دستکاری تیار کرتے ہیں جو منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ، نمایاں اور متنوع نمونوں کی حامل ہے۔

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کے زیورات تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کی اشیا ٔ تیارکررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں ایک ملازم چاندی کے زیورات تیار کرنے کے لئے چاندی کی بار کو پگھلارہا ہے۔  (شِنہوا)

انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں خاتون چاندی سے اشیا ٔ تیار کررہی ہے۔(شِنہوا)