جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیاکے سیاحتی جزیرے بالی میں ایندھن لے جانیوالے ایک ٹینکر میں آگ لگنے سے عملے کے 5 ارکان ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
بالی کے کرنگاسم پو لیس سٹیشن نے بتایا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت یہ ٹینکر کینڈیداسا کے پانیوں میں ٹیپیکونگ جزیرے کے قریب سفر کر تے ہوئے مغربی نوسا ٹینگارا صوبے کے شہر باداس سمباوا جا رہا تھا۔
جب ٹینکر مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے گیلی تیپی کونگ پہنچا تو عملے کے کچھ افراد نے دھماکے کی آواز سنی اس کے بعد جہاز پر اندھیرا چھا گیا ۔کرنگاسم پولیس کے تعلقات عامہ کے سیکشن کے سربراہ فرسٹ انسپکٹر آئی گیڈے سوکاڈانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیک کرنےپر معلوم ہوا کہ ٹینکر کےکچھ حصے کو آگ لگی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دھماکے کی تھوڑی دیر بعد دوسرا دھما کہ انجینئرنگ روم میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔
انہہوں نے کہا کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔