• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشا میں شدید زلزلہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

September 12, 2022

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے  مغربی سماٹرا صوبہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے کے شعبہ زلزلہ و سونامی کے سربراہ دریونو نے بتایا  کہ ملک کے موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 6.1 بتائی تھی، جبکہ بعد میں اس پر نظرثانی کرکے شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔

انہوں نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ 6.1 شدت فوری معلومات تھیں جبکہ درست اعدادوشمار 6.2 ہے۔

ادارے کے مطابق زلزلہ جکارتہ میں اتوار کی صبح 6 بج کر 10 (پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 4 بج کر 10) منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع مین تاوائی جزائر سے 161 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، جبکہ گہرائی زیرسمندر 10 کلومیٹر تھی۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے سونامی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم ضلع کے آفات کے انتظامات و تخفیف ایجنسی اور لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عامر احمری نے بتایا کہ ضلع کے 2 ہزار سے زائد افراد سونامی کے خوف سے اونچے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے۔

انہوں نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے بچتے ہوئے گری ہوئی لکڑی کے ساتھ ٹکرانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ اس کے علاوہ اسکول کی 2 عمارتوں میں دراڑیں آئی ہیں۔

صوبہ مغربی سماٹرا کے آپریشن یونٹ کے سربراہ جمیدی نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاجسٹکس اور دیگر امداد بھیج دی گئی ہے۔