• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انٹیل کا 15ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلانتازترین

August 02, 2024

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے اپنے تمام شعبوں سے 15ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹیل کے سی ای او پیٹ گیلسنجرنے ملازمین کے نام  کمپنی کی  ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ ہمارا 2025 کے دوران لاگت کی مد میں 10ارب ڈالر کی بچت کا ارادہ ہے جس کے تحت  تقریباً 15ہزار ملازمین یا کمپنی کی  افرادی قوت کا 15 فیصد کم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ انٹیل کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دن ہے کیونکہ ہم اپنی کمپنی کی تاریخ میں کچھ انتہائی بامقصد  تبدیلیاں کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا oregonlive.com کے مطابق انٹیل کی جانب سے اب تک یہ سب سے زیادہ  ملازمتوں میں کمی کا اعلان ہے۔

اس کے علاوہ  انٹیل نے اگلے ہفتے  سےمراعات کے بدلے ملازمین کو جلد ریٹائرمنٹ لینے اور کمپنی کے حصص  واپس خریدنے کی پیشکش شروع کرنے اور اگلی سہ ماہی سے اپنے شیئر ہولڈر کے منافع کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔