• Dublin, United States
  • |
  • May, 1st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگژو ایشین پیرا گیمز ختم ہوگئیںتازترین

October 29, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چوتھے پیراگیمز 7 روز تک دلوں کو ملانے اور خواب پورا کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز میں 44 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 21 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چین نے دوسری بار براعظم کے اس بڑے پیرا گیمز کی میزبانی کی اس سے قبل ان کھیلوں کا 2010 میں افتتاحی ایڈیشن چین میں ہوا تھا۔ 468 کھلاڑیوں نے کم از کم ایک تمغہ جیتا ، 22 کھیلوں میں 21 نئے عالمی ریکارڈ ، 72 نئے ایشیائی ریکارڈ اور 283 کھیلوں کے ریکارڈ بنے۔

چین کے ریاستی قونصلر شین یی چھن ، ایشین پیرالمپکس کمیٹی (اے پی سی) کے صدر ماجد راشد اور چائنہ ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے چیئرمین چھنگ کائی نے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایشیئن پیرا گیمز ہانگ ژو آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر چھنگ نے کہا کہ تمام فریقین کی انتھک کوششوں سے ہم نے دونوں کھیلوں کا مساوی شان و شوکت سے انعقاد کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہم ان شاندار لمحات کو کبھی نہیں بھولیں گے جہاں ایشیا کے 44 ممالک اور خطوں کے پیرا ایتھلیٹس اپنے خواب پورا کرنے آئے اور اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے اتحاد، دوستی، منصفانہ کھیل ،ثابت قدمی اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے اور یکے بعد دیگرے ریکارڈ قائم کئے۔ ان کے شاندار اسکور بورڈ نے زندگی کو  قدر اور معنی دیئے اور ہمارے دلوں اور روحوں کو چھولیا۔

راشد نے چوتھے ایشین پیرا گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے ان کھیلوں کو "توقعات سے بڑھ کر" قرار دیا۔

راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ اب تک کے سب سے بڑے اور بہترین ایشیئن پیرا گیمز ہوں گے تاہم یہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے۔