• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انگولا میں چین کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا افتتاحتازترین

January 14, 2024

لوانڈا (شِںہوا) انگولا کے صدر جواؤ لورینکو نے وسطی صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں پبلک ایڈمنسٹریشن، لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی کی وزیر ٹریسا ڈیاس نے ملک میں صلاحیتوں کے فروغ میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹڈ سینٹر فار ٹیکنالوجیکل ٹریننگ (سی آئی این ایف او ٹی ای سی) ہوام بو کے افتتاح سے تربیتی معیار بہتر بنانے اور انگولا میں جدید ٹیکنالوجی کی مہارت میں بڑا فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انگولا میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور چھن فینگ نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ افریقہ میں کام کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا ہے۔ گزشتہ برس چین نے افریقی جدیدیت میں مدد کے لیے 3 اقدامات تجویز کئے تھے جن میں صلاحتیوں کے فروع میں چین ۔ افریقہ تعاون منصوبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے انگولا کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں پورے کرنے میں مدد ملے گی اور انگولا کی خود مختار اور پائیدار ترقی کو باصلاحیت نوجوانوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

انگولاکے صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں انگولا کے صدر جواؤ لورینکو (دوسرے بائیں ، سامنے) چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ژونگ ڈینگ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے تعمیر کردہ اس منصوبہ کا ڈیزائن چائنہ ایوی ایشن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

اس میں روبوٹکس، مشینی ، کمپیوٹر سائنس، پیمائش اور آٹوموٹومرمت کی 30 لیبارٹریاں اور 6 ورکشاپس ہیں۔

منصوبے کی تعمیر 24 جون 2021 کو شروع ہوئی تھی اور یہ 31 اکتوبر 2023 کومکمل کیا گیا۔ انگولا اور چین نے جمعرات کو اس منصوبے کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔