ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے شہرہانگ ژومیں19ویں ایشین گیمزشروع ہونےمیں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیاہے جبکہ میڈیا سینٹر (ایم ایم سی) نے پیر کو باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا۔
ہانگ ژوایشین گیمزکےمیں میڈیاسینٹرکےاندرچائےخانہ کا منظر۔(شِنہوا)
ہانگ ژواولمپک سپورٹس سینٹرکےمرکزی سٹیڈیم کے قریب واقع کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا مقام ایم ایم سی تقریباً 50 ہزار مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس جگہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں مرکزی پریس سینٹر (ایم پی سی) اور انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ سینٹر(آئی بی سی)شامل ہیں۔
ہانگ ژو ایشین گیمز کے مرکزی میڈیا سینٹر کے اندرورکنگ روم کا منظر۔(شِنہوا)
ایم ایم سی کے اندرمیڈیا کا عملہ بہت سی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتا ہےجن میں ایک میڈیکل سٹیشن، ایک کتابوں کی دکان اور ایک ڈاکخانہ شامل ہیں جن کا مقصد تیزتراورموثر خدمات کو یقینی بنانا ہے۔
ایم ایم سی کی لابی میں واقع ثقافتی نمائش کا علاقہ مصوری کے روایتی فن پاروں سمیت چینی فن کی نمائش کیلئے وقف ہے جبکہ یہ نمائش چینی ثقافت اور ہانگ ژو کی مخصوص خصوصیات سے مزین ہیں۔
19ویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوگی جہاں کُل 40 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔