• Dublin, United States
  • |
  • May, 1st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ، چھن آن میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی مشعل ریلے کا انعقادتازترین

October 20, 2023

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کی کاؤنٹی چھن آن میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی مشعل ریلے منعقد ہوئی۔

چین کی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے مشعل روشن کرکے پہلی مشعل بردار تان یوجیاؤ کے حوالے کی اور ریلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ تان یوجیاؤ ریو اور ٹوکیو پیرالمپکس گیمز کی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن ہیں۔

پانچویں مشعل بردار شیانگ ہوا شینگ نے کہا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں ایشیئن پیرا گیمز کی مشعل لیکر دوڑنے پر بے حد خوش ہیں۔

نیشنل پیرا گیمز میں 6 طلائی اور 3 چاندی کے تمغے جیتنے والے شیانگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام معذور افراد پراعتماد ہوں گے اور اپنی بساط سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔

چھن آن صوبے کی سب سے بڑی کاؤنٹی ہے جہاں ایشیئن پیرا گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کاؤنٹی "تھاؤزنڈ آئی لینڈز لیک" کے وجہ سے سیاحوں میں مقبول مقام ہے۔

چھوآن کے بعد مشعل ریلے تونگ لو کاؤنٹی کے شہر جیان ڈے اور ہانگ ژو کے ضلع شیاؤشان میں منعقدہ ہوگی۔ دونوں علاقے آدھے آدھے دن اس کی میزبانی کریں گے۔

چوتھے ایشیئن پیرا گیمز 22 سے 28 اکتوبرتک منعقد ہوں گے۔ ہاںگ ژو نے حال ہی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی تھی جس میں چین 201 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا تھا۔