ہانگ ژو(شِنہوا) چینی وفد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی قومی فٹنس کی بھرپور ترقی اور نوجوانوں کے کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
وفد کے ایک عہدیدار لیو گویونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ بیجنگ سے گوانگ ژو اور اب ہانگ ژو تک ہم نے قومی فٹنس کی شرکت اور شہری بنیادی ڈھانچے میں بہتری دیکھی ہے۔
ہانگ ژو ایشین گیمز میں ووشو، ڈریگن بوٹ ریسنگ، رولر اسکیٹنگ، کراٹے، جو جیتسو، سیپاک ٹاکرو، سافٹ ٹینس، بیس بال، سافٹ بال، اسکوائش اور دیگر متعدد غیر اولمپک کھیل شامل تھے۔
لیو نے کہا کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے ان غیر اولمپک کھیلوں کو اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز کے طریقہ کار کے مطابق قائم کیا تھا۔
یہ ایشیا میں کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مئو ثر طریقے سے فروغ دے سکتا ہے اور یکجہتی اور دوستی کو بڑھا سکتا ہے۔