بیجنگ (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں آئندہ 3 ہفتے ژینگ چھن وین شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں گی۔
20 سالہ کھلاڑی نے منگل کو دوسرے مشعل بردار کی حیثیت سے مشعل ریلے میں حصہ لیا تھا ۔ اتوار سے شروع ہونے والے مقابلے ان کا پہلا ایشیائی کھیل ہوگا۔
ٹینس میں چین کی ابھرتی شاندار کھلاڑی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے کھیل کا انتخاب اس لئے کیا کہ وہ اپنے ملک کے لئے میدان میں اترنا چاہتی تھی ۔
پیشہ ورانہ کھلاڑی بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ مقامی شائقین کے سامنے کھیل پیش کریں گی۔
انہوں نے یو ایس اوپن 2023 کا کوارٹر فائنل کھیلا تھا اور گزشتہ برس کی رنر اپ آنس جابر کو شکست دیکر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھی ۔ اس کارکردگی پر انہیں "ملکہ وین" کا لقب دیا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا انہیں یہ پسند ہے، یہ طاقت کا اظہار ہے۔ میرے نام سے نظمیں ہیں جو واقعی میرے لئے موزوں ہیں۔
یو ایس اوپن 2023 چینی ٹینس کے لئے قابل ذکر تھا کیونکہ چینی مین لینڈ سے تعلق رکھنے والے تمام 7 کھلاڑی سنگلز کے دوسرے مرحلے میں پہنچے تھے۔ ژینگ کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کیونکہ چینی کھلاڑی 20 برس سے زائد عرصے سے پروفیشنل ٹینس کھیل رہے ہیں ۔ ہم ایک دوسرے سے تعاون اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے ہم تربیت میں سخت مشق کرنے اور کورٹ پر اترنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
چین کی پروفیشنل ٹینس کی تاریخ میں لی نا ایک نمایاں نام ہے وہ خواتین سنگلز کھلاڑیوں کے لئے ایک متاثرکن شخصیت ہیں۔
ژینگ نے کہا کہ لی نا بچوں کے دلوں میں ٹینس کی محبت جگاتی ہیں، وہ ایشیا کی پہلی گرینڈ سلیم سنگلز چیمپیئن ہیں، انہوں نے فرنچ اوپن اور آسٹریلین اوپن دونوں ٹائٹل جیتے جس نے ان کی کامیابیوں کو اور بھی نمایاں کردیا ۔ ان کے کیریئر نے مجھ جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا اور محںتی بننے کی ترغیب دی۔ مجھے اس سے پہلے کبھی ان سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا، امید ہے کہ مستقبل میں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ژینگ اور لی نا کا تعلق ایک ہی صوبے سے ہے ۔ ژینگ کو نہ صرف اپنی کارکردگی بلکہ ہوبے سے علاقائی وابستگی کی بدولت بھی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ یہ علاقہ اپنی جھیلوں اور پکوانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔