• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں اعزاز حاصل کرنا افغان باکسرز کا خواب بن گیاتازترین

September 17, 2023

کابل (شِنہوا) باکسنگ کلب میں تربیت میں مصروف افغان کھلاڑی محمد ادریس جعفری ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لیے چین جانے سے قبل ہی مقابلہ جیتنے اور طلائی تمغے کے ساتھ وطن واپسی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

جعفری نے باکسنگ کلب میں شِنہوا کو بتایا کہ ان کی واحد خواہش افغانستان کے لئے طلائی تمغے کا حصول ہے ۔ ہم کھیلوں سے اپنے ہم وطنوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکتے ہیں۔

افغانستان کی 103 کھلاڑیوں اور 23 کوچز پر مشتمل 17 ٹیمز ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں شرکت کریں گی جو 23 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔

تین باکسرز سمیت افغان کھلاڑی 20 ستمبر کو کابل سے چین کے لیے روانہ ہوں گے۔

12 برس سے باکسنگ سے وابستگی اور گزشتہ 5 برس سے افغانستان کی قومی باکسنگ ٹیم کا حصہ رہنے کے بعد جعفری خود چینی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جعفری نے بتایا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ چینی ثقافت کو دیکھنا اور چین کے تاریخی و تفریحی مقامات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک تاریخی دورہ بھی ہوگا۔

جعفری کے ساتھی کھلاڑی جابر پوپلزئی بھی ان کے جذبات سے متاثر ہیں اور وہ بھی ہانگ ژو کھیلوں سے اعزازات کے ساتھ وطن لوٹنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ مقابلے میں ہارجیت ہوتی ہے ،وہ فتح کے لئے جارہے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے اور تمغہ و اعزاز کے ساتھ وطن لوٹے بارے پراعتماد ہیں۔

باکسنگ میں 9 برس تک تربیت حاصل کرنے اور حال ہی میں افغانستان کی باکسنگ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے پوپلزئی پہلی بار عالمی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ پوپلزئی نے کہا کہ وہ دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کھیل میں حصہ لیں گے کہ باکسنگ افغانستان کا بھی کھیل ہے۔