ہانگ ژو (شِنہوا) 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی فزیکل مشعل ریلے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں جاری ہے ۔ اس دوران ایک آن لائن " ڈیجیٹل مشعل بردار" ریلے کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں بدھ تک 9 کروڑ 70 سے زائد انٹریٹ صارفین شرکت کرچکے ہیں۔
ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں 79 سالہ ڈونگ شی جیاؤ نے مشعل اٹھائی تھی اور وہ آن لائن مشعل برداروں میں بھی شامل ہیں۔
ڈونگ ایک راک بینڈ کی سربراہ ہیں جس کے ارکان کی اوسطاً عمریں 70 برس سے زائد ہے ۔ انہوں نے اپنے بینڈ کے ساتھیوں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر آمدہ کھیلوں کا جشن منانے کے لئے گیت پیش کئے اور آن لائن مشعل ریلے کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن مشعل ریلے سے بھی جوش و خروش اور اعتماد سے فروغ پاسکتا ہے ۔ وہ پر امید ہیں کہ اپنے شوق کو دنیا بھر کے دوستوں تک پہنچا ئیں گی۔
19 ویں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی منتظم کمیٹی نے 27 نومبر 2022 کو بلاک چین ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کھیلوں کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جاری کیا تھا جس پر مشعل کو وقت اور جگہ کی قید کے بغیر لے جایا جاسکتا ہے۔
رواں سال 15 جون کو کھیلوں کی مشعل روشن ہوئی تھی جس کے بعد ڈیجیٹل مشعل بردار ریلے کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لوگ اپنے موبائل فون سے مشعل کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
آن لائن ریلے بہت زیادہ فاصلے طے کررہی ہے کیونکہ مشعل کو سنبھالنے والا اگلا ڈیجیٹل مشعل بردار دنیا میں کہیں بھی ہوسکتا ہے ۔ آن لائن مشعل گزرنے کے بعد ہر مشعل بردار اس لمحے کی تصویر ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔