• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیائی گیمزسے عالمی اتحاد کو فروغ ملےگا:منگولین عہدیدارتازترین

September 23, 2023

اولان باتور(شِنہوا) منگولیا کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ چین کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے 19ویں ایشیائی گیمزسے عالمی اتحاد کو فروغ ملےگا۔

قومی کمیٹی برائے اولمپک موومنٹ، جسمانی سرگرمیوں اور کھیل کے چیئرمین بدمانیامبو بات ایرڈین نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز، نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کا ایک بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے، جو اب پوری دنیا کے کھیلوں کے شائقین کی توجہ کا مرکزہیں۔

ہفتہ کو شروع ہونے والےہانگ ژو ایشین گیمزکے سلوگن "دل سے دل، @ مستقبل"کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ ژو ایشین گیمز کے نصب العین کو سمجھتے ہیں کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کھیل دنیا بھر کی قوموں کے پرامن بقائے باہمی کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ کھیل پرامن بقائے باہمی کی نمائندگی کرتے ہیں، ہانگ ژو ایشین گیمز کودنیا بھر میں اتحاد کی دعوت دینے کے ایک ایونٹ کےطور پر دیکھا جائے گا۔

59سالہ  بات ایرڈین کو  اب تک کے عظیم ترین منگول پہلوانوں میں شمار کیا جاتا ہے  ۔ ریٹائرڈ ریسلر نے ملک کے سالانہ روایتی ریسلنگ ٹورنامنٹ اور ہالیڈے  نادم میں سب سے زیادہ 11 بار  اعزاز جیتنے کا ریکارڈ ہے۔  اس نے ایشین گیمز میں جوڈو میں چار تمغے جیتے، جن میں 95 کلوگرام کے زمرے میں چاندی اور 1990 میں بیجنگ ایشین گیمز میں اوپن کلاس میں کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں ہانگژوایشین گیمز ویلیج کا ایک منظر۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ منگولیا  ہانگ ژوایشین گیمز میں اپنے تمغوں کا ریکارڈتوڑنے کی کوشش کرے گا۔