ہانگ ژو(شِنہوا) چین میں جاری ہانگ ژوایشین گیمز میں چینی شارپ شوٹرز وانگ شنجی، لیو یانگ پان اور لی یوئی ہونگ نے پیر کو 1 ہزار 765 پوائنٹس کی ریکارڈ توڑ کارکردگی کے ساتھ مردوں کا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم ٹائٹل جیت لیا۔
فاتح ٹیم کے رکن لی یوئی ہونگ نے اس موقع پر کہا کہ چینی ٹیم کا 2018 میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑنا ٹیم کی کوششوں کے نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک ورلڈ چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور اولمپک گیمز کے لیے ہر دن سخت محنت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کوچ اور ٹیم سے اظہار تشکر کیا۔