• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیائی گیمز کی افتتاحی تقریب ڈیجیٹل اور ثقافتی خصوصیات سے مزین ہوگیتازترین

September 22, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے ورچوئل اور فزیکل دنیا کے مشعل بردار مشترکہ طور پر 23 ستمبر کو مشعل روشن کریں گے۔

ایشیائی کھیل کی افتتاحی اوراختتامی تقریبات کے آپریشن سینٹر  کی ترجمان لی یی چھنگ نے کہا کہ سبز، ڈیجیٹل اور ذہین ایشیائی کھیل دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دیرپا یادیں چھوڑ کر جائیں گے۔اس حوالے سے تقر یبات نقل و حمل اور متعلقہ خدمات کھیلوں کے لیے تیار ہیں۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے بدھ کو اختتام پذیرہوئی ۔ اس 12 روزہ سفر میں مشعل صوبے ژے جیانگ کے 11 شہروں سے گزری۔

لی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں مشعل بردار میتھانول سے بھری مشعل کو روشن کریں گے جو سبز کھیل کی میزبانی کا بھی ایک طریقہ ہے۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے چیف ڈائریکٹر اور چیف پروڈیوسر شا شیاؤلان نے بتایا کہ ڈیجیٹل آتشبازی، شیشے سے پاک تھری ڈی اور آگمنٹڈ رئیلٹی سمیت جدید ٹیکنالوجیز  سے ناظرین کو ہانگ ژو میں مقامی چینی ثقافت کو محسوس کرنے کا منفرد تجربہ ملے گا۔

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے چیف ڈائریکٹرلو چھوان پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میزبان ملک کی ثقافت کو پیش کرنے کے لئے ہمیشہ ہی ایک بڑا پلیٹ فارم رہا ہے۔ ہانگ ژو کے رسیلے اوسمن تھوس، دریائے چھیانگ اور وسط خزاں اس افتتاحی تقریب میں نظرآئیں گے۔ وسط خزاں چینی قمری کیلنڈر کا 16 واں دن ہے جو ہفتے کو آئے گا۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے چیف ڈائریکٹر لو چھوان نے بتایا کہ انہیں ہانگ ژو میں زندگی آرام دہ محسوس ہوتی ہے ۔امید ہے کہ افتتاحی تقریب سے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس دلکش شہر اور چینی ثقافت سے متعارف کرایا جائے گا۔ ہم ایشیا اور دنیا کی میزبانی کررہے ہیں۔ 

کھیلوں کے منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب میں تقریباً 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ 1 ہزار 200  سے زائد رضاکار رہنمائی اور معاونت فراہم کریں گے۔