• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیا گیمز ایشیا کو کھیلوں کے ذریعے متحد کر یں گے، نائب وزیر جنوبی کوریاتازترین

September 24, 2023

سیول (شِںہوا) جنوبی کوریا کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشیائی کھیل ، ایشیا کو کھیلوں کی طاقت سے متحد کر تے ہو ئے کھیلوں کی دنیا کو نئی زندگی دیں گے۔

جنوبی کوریا کی ثقافت، کھیل اور سیاحت کے دوئم نائب وزیر جنگ می ران نے شِںہوا کے ساتھ ایک ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اولمپکس اور ایشیائی کھیل جیسے بین الاقوامی مقابلوں نے لوگوں کو قومیت، نسل، معذوری اور مذہب سے بالاتر کرکے متحد کیا ہے۔

ویٹ لفٹنگ کی خواتین کی 75 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں اولمپک 2008 میں گولڈ میڈل جیتنے والی جنگ نے کہا کہ کھیلوں کی مربوط قوت سے ایشیائی ممالک ایک دوسرے سے جڑسکتے ہیں اور یہ (ہانگ ژو) ایشیائی کھیل عالمی کھیلوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔

جنگ نے کہا کہ وہ چینی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے زیادہ طاقتور ویٹ لفٹر بننے میں کامیاب رہی ہیں۔ چین نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کو بہتر کیا ہے۔اس کے بعد ہانگ ژو ایشیائی کھیل ایک بڑا مقابلہ ہے جس سے نوول کرونا وائرس وبا کی وجہ سے سکڑنے والی کھیلوں کی دنیا کو فروغ ملے گا۔

 

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں مشعل بردار دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں امید ظاہر کی کہ یہ ایشیائی کھیل ایشیائی باشندوں کے لیے جشن کا باعث ہوں گے۔

نائب وزیر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی مشترکہ تربیت اور بہترین کوچز کا تبادلہ شامل ہے، اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوگی ۔