• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ مشرق وسطیٰ کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنائے گا:چیف ایگزیکٹوجان لیتازترین

July 08, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے  کہا ہے  کہ ہانگ کانگ مشرق وسطیٰ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ ہانگ کانگ-مڈل ایسٹ بزنس چیمبر کے آغاز اور افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ دونوں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے کلیدی روابط ہیں۔ مشرق وسطیٰ متنوع اقتصادی ترقی کررہا ہے اور ہانگ کانگ کی عالمی سطح کی پیشہ ورانہ خدمات بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔ ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری برائے مالیاتی خدمات وخزانہ  کرسٹوفر ہوئی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ عالمی سطح پر سب سے زیادہ آزاد اور متحرک معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے، جو نہ صرف چینی مین لینڈ  کے لیے ایک پل ہے بلکہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کا ایک انجن ہے جودنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ترقیاتی پلیٹ فارم بنارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری عبداللہ الصالح نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان مضبوط تبادلے  اور سرکلر اکانومی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون قائم کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں مقامات کے درمیان قریبی تعاون سے کاروبار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔