• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ منصفانہ اورمحفوظ بین الاقوامی مواصلاتی فورم کی میزبانی کر رہا ہےتازترین

November 03, 2022

ہانگ کانگ (شِنہوا) ایک منصفانہ  اور محفوظ دنیا کے موضوع  پر  دوسرے بین الاقوامی مواصلاتی فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

فرائیڈے کلچر لمیٹڈ اور ہانگ کانگ کولیشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے اس فورم میں بین الاقوامی رہنماؤں اور دانشوروں کو اکٹھا  کیا گیا۔ 

اس میں دو پینل مباحثے شامل تھے  جو کہ بالترتیب  منقسم دنیا میں انصاف کا حصول اور تحفظ، انفرادی سے عالمی نقطہ نظر تک  کے عنوانات سے منعقد کیے گئے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی  نے فورم سے کلیدی خطاب  کرتے وقت کہا کہ ہانگ کانگ ایک کھلا، محفوظ، متحرک اور کاروبار کے لیے دوستانہ شہر ہے۔

   انہوں نے کہا کہ ایک ملک، دو نظام کا اصول ہانگ کانگ کے لئے  باقی دنیا سے منسلک رہتے ہوئے اس  ملک کی مستحکم  حمایت کو یقینی بناتا ہے ۔

ہانگ کانگ اتحاد  کے نائب سیکرٹری جنرل کینیڈی وونگ نے کہا کہ ایک منصفانہ اور محفوظ دنیا کو مزید رابطے اور مکالمے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  آج کے فورم نے کامیابی کے ساتھ اس مقصد  کے حصول کی جانب  ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔