• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں صارف قیمت میں ستمبرکے دوران اضافہتازترین

October 21, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ میں مجموعی لحاظ سے صارف قیمتوں میں ستمبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ  ہوا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے تمام یک طرفہ امدادی اقدامات کے نتیجے میں  ستمبر میں صارف قیمت  کے جامع اشاریہ (سی پی آئی ) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  اضافے کی شرح اگست کے مطابق 1.8 فیصد تھی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے محکمہ مردم شماری وشماریات کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ  صارفین کی بنیادی قیمتوں میں افراط زر کی شرح ستمبر میں 1.8 فیصد پر اعتدال پر رہی ،کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نسبتاً نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ توانائی سےمتعلقہ اشیاء  کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔