ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے بدھ کے روز ٹیلنٹ سروس کا ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو پوری دنیا سے ہنرمندوں کو راغب کرنے کیلئے داخلے کی درخواستیں جمع کرانے میں سہولت فراہم کریگا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اکتوبر میں اپنے پالیسی خطاب کے دوران خصوصی سہولت کاری کے اقدامات اور ون اسٹاپ خدمات پیش کرنے کیلئے ٹیلنٹ سروس یونٹ (ٹی ایس یو) کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
ٹی ایس یو کی قیادت کرنیوالے اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انتظامی چیف سیکرٹری چھان کوک ۔ کی نے بتایا کہ اب ہانگ کانگ کیلئے ہنر مندوں کیلئے فعال طور پر مقابلہ کرنے کا سنہری وقت ہے۔
چھان نے کہا کہ مالیاتی مرکز کی مستقبل کی معاشی اور سماجی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ میں ٹیلنٹ کی وافر دستیابی اور اسے متنوع بنانے کیلئے ٹی ایس یو سمیت ہنرمندوں کیلئے مقابلہ کرنے کے متعدد نئے اقدامات کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گی۔
چھان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت آنیوالے 3 سالوں میں کم از کم 12 ماہ تک رہنے کا ارادہ رکھنے والے کم از کم 35 ہزار ہنرمندوں کو تسلیم کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔