ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال ہانگ کانگ میں نئی کا میابیاں حاصل کرنے اور ایک نئی چھلا نگ لگانے کا ایک اہم دور ہے۔
لی نے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا جذبہ ہانگ کانگ سمیت پورے ملک کے مستقبل کی ترقی، چینی قوم کی عظیم حیات نو ایک ملک، دو نظام کے عمل کی پائیدار کامیابی اور ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی و استحکام کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کی ترجمانی کرنے اور فروغ دینے والے ایک مرکزی وفد نے جمعہ سے ہفتہ تک ہانگ کانگ میں تین خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا۔
ہانگ کانگ کنونشن اور نمائش مرکز میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے کے ایگزیکٹو حکام، مقننہ اور عدلیہ کے نمائندوں کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
مرکزی وفد کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ڈائریکٹر شین چھن یاؤ نے ایک ملک ، دو نظام ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے امور بارے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ کی تفصیل کے ساتھ تشریح کی۔
تقریب میں مرکزی وفد نے ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد سے گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔
شرکاء نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ملک، دو نظام کی پالیسی مادر وطن میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ میں پائیدار خوشحالی و استحکام کو یقینی بنانے میں بہترین ادارہ جاتی انتظام ثابت ہوئی ہے۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ہانگ کانگ کے لیے ایک ملک، دو نظام کی مشق میں ایک نیا باب کھلنے ، اہم رہنمائی اور ہانگ کانگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ ملکر کام کرنے اور ملک کی مجموعی ترقی میں ضم کرنے کا اعتماد مضبوط کرتی ہے۔