ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ نے 2020 کے بعد پہلی مرتبہ خرگوش کے سال کے پہلے تجارتی دن کے موقع پر جمعرات کو لائیو افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ہانگ کانگ میں حصص اورگولڈ کی مارکیٹ میں جمعرات کو اضافہ ہوا،بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس 341.72 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 22386.37 پوائنٹس پراوپن ہوا جب کہ 50گرام سونے کی قیمت 18ہزار88ہانگ کانگ ڈالر(تقریبا2ہزار319امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ،جس میں گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں198ہانگ کانگ ڈالر کااضافہ ہوا۔ہانگ کانگ کے گولڈ آپریٹر چینی گولڈ اینڈ سلور ایکسچینج سوسائٹی نے بھی جمعرات کی صبح افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے حکومت کے انتظامی چیف سیکرٹری چھان کے ووک کی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی حیثیت ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر مضبوط اور اس کے روشن امکانات ہیں۔