• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغازتازترین

July 01, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا )ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کے لیے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد ہانگ کانگ اب مکمل طور پر اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کر چکا ہے اور استحکام اور خوشحالی کے ایک نئے مرحلے کی طرف پیش رفت کرچکا ہے۔لی نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے دوہرے تحفظ اور " ہانگ کانگ کے محب وطن انتظام " کے اصول کے تحت ہانگ کانگ نیسماجی استحکام اور بہتراقتصادی ترقی حاصل کی ہے، لی نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کا کاروباری ماحول آزاد اور آسان ہے اور اس کی کشش میں اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران، ملک اور ہانگ کانگ کے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ، ایچ کے ایس اے آر حکومت نے عوام کی بہبود اور ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے متعدد پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائے  اور وہ بہتر معیشت، ترقی اور مسابقت کے لیے کوشاں ہے۔