ہانگ کانگ(شِنہوا)منتظمین نے چینی مین لینڈ صوبوں شانشی ، شان ڈونگ اور لیاؤننگ کے ساتھ ساتھ گوانگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا میں متعدد اختراع اور ٹیکنالوجی اداروں کو ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں نمائشوں اور اسٹیج پرفارمنس کے لئے مدعو کیا تھا ۔ یہ ہانگ کانگ کی مادر وطن کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کا ایک حصہ تھا۔ وکٹوریہ پارک میں منعقدہ تقریبات میں مقامی خصوصیات سے بھرپور منفرد فن پارے اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ اس میں شانشی صوبے کے نمائشی زون نے سیاحوں کو چین کی قدیم تانگ ثقافت بارے معلومات فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔