ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں بارے مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں۔لی نے سوشل میڈیا پر کہا انہیں یقین ہے کہ ٹیم اپنا کام جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سکیورٹی بیورو نے کہا ہے کہ ترکی کے صوبہ ہاتے میں تلاش اور امدادی سرگرمی کے دوران ٹیم نے ملبے کے تقریبا 6 میٹر نیچے پھنسے 3 افراد کو بحاظت زندہ نکال لیا تھا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے بدھ کو 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم روانہ کی تھی جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔