• Dublin, United States
  • |
  • Nov, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ اور دبئی پائیدارمالیاتی تعاون مضبوط کریں گےتازترین

September 19, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی  اور دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی نےموسمیاتی قرضوں سے متعلق مشترکہ طور پر پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور دبئی کے مالیاتی اداروں، صنعتی انجمنوں اور عالمی تنظیموں کے 240 سے زائد شرکاء نے تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب کا عنوان " نیٹ زیرو ایشیا۔ مشرق وسطیٰ  راہداری کی  تعمیر" تھا۔ تقریب میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور دبئی کے درمیان قریبی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے صفر کاربن اخراج پر منتقلی کا ویژن اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی  اور دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی نے پائیدار قرض پر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کومزید وسعت دینےکے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ۔ اس شراکت داری سے دونوں حکام سرحد پار بات چیت تیز کرتے ہوئے حالیہ رجحانات سے متعلق معلومات کا تبادلہ بڑھائیں گے اور پیشرفت کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ تحقیق اور تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی  کے چیف ایگزیکٹو ایڈی یو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لئے مشترکہ ردعمل درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہانگ کانگ اور دبئی، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار مالیاتی مراکز کے طور پرملکر مزید کام کر سکتے ہیں۔

دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آئن جانسٹن نے کہا کہ ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی  کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط موسمیاتی قرضوں کی فراہمی میں فریقین کے درمیان تعاون مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔